مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ماہرعلی عباس آبادی نے مہر کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام مسئلہ امامت کو صاف اور شفاف طور پر بیان کرتے تھے اور مسئلہ امامت کے بارے میں سب سے زیادہ حدیثیں حضرت امام رضا علیہ السلام سے منقول ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام آئمہ معصومین علیھم السلام وقت اور سماجی شرائط کے پیش نظر توحید، عدل رسالت، امامت اور معاد کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا کرتے تھے اور انبیاء علیھم السلام کی طرح آئمہ معصومین (ع) بھی لوگوں کو اللہ تعالی کے تقرب کی دعوت دیتے تھے اور اس سلسلے میں حضرت امام رضا علیہ السلام نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے اور انھوں نے اس دور کے شرائط کی روشنی میں امامت کی تشریح اور توضیح میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور آج امامت کے بارے میں جتنی حدیثیں موجود ہیں ان میں سب سے زیادہ حدیثیں امام رضا علیہ السلام سے مروی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام نے امام کے شرائط اور اس کی ذمہ د اریوں کی طرف کرتے ہوئے فرمایا: امام وہ شخص ہوتا ہے جس کے ذریعہ دین کو پہچانا جاتا ہے جس کے ذریعہ دین کی حفاظت کی جاتی ہے جس کی جڑیں درخت اسلام میں پیوست ہیں جسے مسلسل فروغ مل رہا ہے۔ آپ نے فرمایا : امام خورشید کی مانند ہے جو دنیا کو روشن اور منور کئے ہوئے ہے ۔ اسلامی ماہر کے مطابق نبوت کی طرح امامت کی باگ ڈور بھی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اور نبوت و امامت دونوں کا سرچمشہ الہی ہے جس طرح انبیاء کا انتخاب اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے اسی طرح آئمہ معصومین(ع) کا انتخاب بھی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔
آپ کا تبصرہ